ماہواری میں ماہ رمضان سے استفادہ!
بہت سی خواتین رمضان میں اور بالخصوص اخیر عشرے میں ”ماہواری شروع ہو جانے سے سخت ذہنی کوفت کا شکار ہو جاتی ہیں اور یہ سوچ سوچ کر پریشان ہوتی ہیں کہ اب اخیر عشرے کی عبادات، طاق راتوں اور لیلتہ القدر کا کیا بنے گا؟ ایسی تمام خواتین درج ذیل نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر لیلتہ القدر سمیت آخری عشرے کی برکات سے استفادہ کر سکتی ہیں:
نیت کی درستگی
خلوص نیت کے ساتھ یہ سوچے کہ یہ شرعی عذر اللہ کی طرف سے ہے اور اگر یہ عذر نہ ہوتا تو میں بہترین انداز میں عبادات میں مشغول ہو کر اپنے رب کو راضی کرتی۔ اس اچھی نیت اور ارادے پر مقبول عبادات کا ان شاء اللہ اجر و ثواب ملے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ کچھ لوگ مدینہ میں ہمارے پیچھے رہ گئے ہیں لیکن ہم کسی بھی گھاٹی یا وادی میں (جہاد کے لئے ) چلیں تو وہ ثواب میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو عذر کی وجہ سے ہمارے ساتھ شریک نہیں ہو سکے۔ (صحیح بخاری:2684)
عبادات کرنے والیوں کے ساتھ تعاون
ایسی خواتین عبادات، تراویح اور تہجد میں مصروف گھر کی دیگر خواتین کے ساتھ تعاون کر کے ان کی عبادات کے برابر اجر وثواب حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ تعاون اُن کے کام نمٹا کر ان کے لئے سحری و افطاری تیار کر کے ، ان کے بچے سنبھال کر اور دیگر طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔
ذکر اذکار اور دعاؤں میں مشغولیت
ناپاکی کی حالت میں ہر عبادت ممنوع نہیں ہوتی بلکہ ذکر و اذکار اور دعائیں مانگی جا سکتی ہیں۔ لہذا ایسی تمام خواتین عبادات سے بالکل کنارہ کشی اختیار نہ کریں بلکہ ذکر ازکار، درود شریف، شب قدر کی مسنون دعا اور دیگر دعاؤں میں مشغول رہ کر اخیر عشرے، طاق راتوں اور شب قدر کی برکات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
Using the month of Ramadan in menstruation!
Many women in Ramadan and especially in the last ten years, suffer from mental depression after the onset of menstruation and are worried about what will happen to the prayers, odd nights and Lailatul Qadr in the last ten years. All such women can benefit from the blessings of the last ten days including Lailatul Qadr by following the following agenda:
Correctness of intention
With a sincere intention, think that this Shariah excuse is from Allah and if it were not for this excuse, I would have pleased my Lord by engaging in worship in the best way. On this good intention and intention, popular acts of worship will be rewarded and rewarded, God willing. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said on the occasion of the Battle of Tabuk that some people remained behind us in Madinah, but if we go to any gorge or valley (for Jihad), they are with us in reward. Then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: These are the people who could not join us because of an excuse. (Sahih Bukhari: 2684)
Cooperation with worshippers
Such women can cooperate with other women of the house who are engaged in Ibadah, Taraweeh and Tahajjud and get rewards equal to their Ibadah. This support can be done by taking care of their chores, preparing Sehri and Iftar for them, taking care of their children and in other ways.
Engaging in remembrance and prayers
In the state of impurity, every act of worship is not prohibited, but zikr, azkar and prayers can be asked. Therefore, all such women should not avoid worship altogether, but try to get the blessings of Akhir Ushra, odd nights and Shab Qadr by engaging in Zikr Azkar, Durood Sharif, Masnoon Dua of Shab Qadr and other duas.
No comments:
Post a Comment
if u have any doubt,Please let us know